(ویب ڈیسک)ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کیلئے کولمبین فائٹر کیساتھ مقابلے میں زخمی ہونےوالے قومی باکسر محمد وسیم کی آنکھ پر 21 ٹانکے لگے۔
تفصیلات کے مطابق نومبر کے مہینے میں ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کیلئے پاکستانی باکسر محمد وسیم کا کولمبین فائٹر کیساتھ مقابلہ میں محمد وسیم نے کولمبین فائٹر کو شکست سے دوچار کیا۔
پاکستان کے محمد وسیم نے کولمبیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 3 باکسر کو شکست دینے کے بعد رنگ میں رقص کیا تھاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی تھی۔
محمد وسیم کا پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہنا تھا دو مرتبہ ڈبلیو بی سی سلور چیمپئن بنا ہوں اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کولمبین فائٹر کے ساتھ بہت مشکل فائٹ تھی، ورلڈ ٹائٹل کے لیے کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہوں، آگے بھی پاکستان کا نام روشن کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اشناشاہ کی پیلے لباس میں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل