جم میں بلی کی ورزش ۔۔۔ویڈیو نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلی کی انسانوں کی طرح جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:میری پنسل چوری ہوگئی ۔۔پہلی جماعت کا طالب علم تھانے پہنچ گیا
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی جم میں پہنچ جاتی ہے ۔جم میں بلی پیٹ کم کرنے والی ورزش میں مصروف ہیں ۔بلی بالکل انسانوں کی طرح کرنچز (پیٹ کم کرنے کیلئے خاص قسم کی مشہور ورزش )لگا رہی ہے ۔
جم میں آنیوالے لوگ بلی کوورزش کرتے دیکھ کر حیران ہوجاتے ہیں کہ وہ ہو بہو انسانوں کی طرح ورزش کررہی ہوتی ہے ۔کہا جارہا کہ یہ ویڈیو ماسکو کے ایک جمنیزیم کی ہے ۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے ۔لوگ اس پر طرح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں اور بے تحاشا لائک کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مشہور فو ڈ کمپنی نے بھنگ والا پیزا متعارف کروادیا