(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں گے، سابق حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے، موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے مجھے بتائیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان نے ملاقات کی جس میں ریاض فتیانہ اور نور عالم خان نے پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، لیکن اس میں کرپشن کی نشاندہی کے موثر نتائج سامنے نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ مہنگائی کا نیا طوفان تیار۔۔مشیر خزانہ نے آئندہ ہفتے منی بجٹ لانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے کہاگزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے، اس میں کرپشن کی نشاندہی کے مو¿ثر نتائج سامنے نہیں آئے،موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں، کرپشن کو اسپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔
کمیٹی ارکان نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے، ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔وزیراعظم نے کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، زیادہ فعال اور حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔عمران خا نے کہا کہ آپ سب سینئر سیاستدان ہیں آپ سے کرپشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے، کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے قانون کی گرفت میں لائیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ سٹاک ایکسچینج نہیں حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے۔ ۔شہبازشریف ۔۔ منی بجٹ مسترد