(24 نیوز)مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سیاست سے 15 روز کی چھٹی لے لی۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے آئندہ 15 روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں روک دی ہیں۔مریم نواز اپنے بیٹے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی جس کے باعث وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔
خیال رہے کہ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح لندن میں ہوا تھا اور مریم نواز اس میں شرکت نہیں کر سکی تھیں۔جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں ہو گا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جم میں بلی کی ورزش ۔۔۔ویڈیو نےسوشل میڈیا پر دھوم مچادی