(24نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ سے منظور شدہ انتخابی اصلاحات بل 2021 پر دستخط کردیئے۔جس کے بعد بل قانون بن گیا۔ اس قانون کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا گیا ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پہلے ہی الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔مریم نواز نے سیاست سے 15 روز کی چھٹیاں لے لی
تفصیلات کے مطابق دستخطوں کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری، وفاقی وزیر تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر، وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان اور وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کا سہرا وزیراعظم عمران خان کے سر ہے کیونکہ انہوں نے اس کیلئے انتھک محنت کی۔ ووٹ ڈالنے والوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال میں کوئی مشکلات درپیش نہیں ہوں گی کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ووٹر آسانی کے ساتھ اس نئے نظام کو سمجھ لیںگے۔آئی ووٹنگ کے بارے میں صدر نے کہاکہ یہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حق ہے کہ وہ اپنا ووٹ کاحق استعمال کریں۔
تقریب میں الیکشن کمیشن اورنادرا حکام مدعو کئے جانے کے باوجود شریک نہیں ہوئے۔وفاقی وزرا نے لیکشن کمیشن ارکان کی عدم شرکت پر حیرت کا اظہار کیا۔تقریب دوگھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوئی،دعوت نامہ کے باوجود دیگر کئی حکومتی ارکان شریک نہیں ہوئے صرف 5وزرا نے شرکت کی۔ وزرا سمیت اہم شخصیات کو ٹیلی فون کرکے ایوان صدربلایاگیا۔اس موقع پر عبدالشکورشادنے تقریب میں چلائے گئے پروموکوسازش قراردیدیا اورویڈیومیں پاکستان کاپرچم دکھانے کے بجائے پارٹی پرچم دکھانے پرتنقیدکی۔تقریب میں اسد عمر نے شفقت محمود سے سوال کیا کو لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کوئی نمائندہ موجود نہیں۔جس پر شفقت محمود نے جواب دیا کہ جی ہاں کوئی نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں۔نواز شریف اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے حق میں۔۔ مریم نواز کا ٹویٹ سامنے آ گیا
انتخابی اصلاحات بل قانون بن گیا۔۔دستخطوں کی تقریب میں الیکشن کمیشن غیر حاضر
Dec 02, 2021 | 22:36:PM