نومبر ۔۔ تجارتی خسارے میں4 162. فیصد اضا فہ۔۔5 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگیا

Dec 02, 2021 | 23:07:PM

 (نیوز ایجنسی)نومبر میں تجارتی خسارہ 162.4 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ۔مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت تجارت کے توازن کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءسید فخر امام، مخدوم خسرو بختیار، حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق دا ؤد نے شرکت کی ۔
 ذرائع کے مطابق تجارتی خسار 5 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ اکتوبر میں تجارتی خسارہ ایک ارب 94 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔تجارتی خسارے میں ریکارڈ اضافہ کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں زبردست مندی دیکھی گئی ، وفاقی سیکرٹریز، گورنر اسٹیٹ بینک ، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ افسروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں گزشتہ پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2021ءکے درآمدی بل کا جائزہ لیا گیا ۔
 بتایاگیاکہ عالمی سطح پر اجناس کی بلند قیمتوں بالخصوص توانائی، سٹیل اور صنعتی خام مال کی وجہ سے درآمدی بل پر دباو¿ آیا، کورونا ویکسین کی زیادہ درآمد نے درآمدی بل میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔ بتایاگیاکہ آنے والے مہینوں میں اشیائے خورد و نوش، فرنس آئل اور ویکسین کی کم درآمد ہوگی، بتایاگیاکہ درآمدات میں کمی سے رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں تجارتی بل پر دباو¿ میں نمایاں کمی آئے گی، مشیر خزانہ شوکت ترین نے پرتعیش اشیاکی غیر ضروری درآمدات کم کرنے کیلئے موثر پالیسی اقدامات کرنے کی ہدایت
 یہ بھی پڑھیں۔اسٹاک مارکیٹ زمین بوس

مزیدخبریں