اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Dec 02, 2022 | 10:17:AM
چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
کیپشن: سینیٹر اعظم سواتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے حصول کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کی مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے درخواست پر سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دُگل نے عدالت کو بتایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پولیس صوبائی حکومت کے کنٹرول میں ہے، وفاقی حکومت کے پاس صوبائی آئی جیز کو ہدایت دینے کا اختیار نہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وفاق کا کوئی انتظامی کنٹرول بھی نہیں ؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دُگل نے کہا کہ پولیس سے متعلق پالیسی معاملات میں کوارڈینیشن رکھ سکتے ہیں۔