اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے گرفتار کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق) ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے معاملہ پر سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اعظم سواتی ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں ریمانڈ پر تھے۔ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو کوئٹہ لے گئی۔
اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان پولیس میں بھی مقدمات درج ہیں۔ اعظم سواتی آج تک ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔