آسٹریلیا کی کرکٹ کا بڑا نقصان ہوگیا
آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کے لیے ہر قسم کی کرکٹ سے باہر ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ کا بڑا نقصان ہوگیا ۔آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش انجری کے باعث 3 ماہ کے لیے ہر قسم کی کرکٹ سے باہر ہو گئے۔
مچل مارش دورہ بھارت بھی باہر ہو گئے اور وہ بگ بیش لیگ بھی نہیں کھیل سکیں گے۔مچل مارش بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کرتے ہیں اور پرتھ اسکارچرز نے مچل مارش کی عدم دستیابی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
ضرور پڑھیں :انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پرتھ اسکارچرز کا کہنا ہے کہ مچل مارش ایک عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، مارش اب ٹخنے کی انجری کا آپریشن کرا رہے ہیں۔مچل مارش اب آئندہ برس ورلڈ کپ سے قبل ہی مکمل فٹنس کے ساتھ ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ میچل مارش اہم کرکٹر ہیں ان کی ریکوری میں مکمل معاونت کریں گے۔