(ویب ڈیسک )پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ فیشن کے اپنے منفرد انداز نکالنے میں ماہر ہیں اور ان کے اس طرح کے تجربے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیے جاتے ہیں۔اسی طرح کے ایک نئے تجربے نے گلوکارہ کوسوشل میڈیا پر صارفین اور مداحوں کے درمیان تنقید کا نشانہ بننےپر مجبور کیاْ
تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔اُنہیں ان تصاویر میں سیاہ رنگ کی پینٹ شرٹ کے ساتھ رنگین جیکٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے اُنہوں نے کیپشن میں لکھاکہ’’ مجھے روایتی انداز میں پائوٹ بنانا پسند نہیں، لیکن میں نے ایسا کیوں کیا‘‘۔
سوشل میڈیا صارفین کو گلوکارہ کا کورین گلوکاراؤں کے روایتی انداز کو کاپی کرنا پسند نہیں آیا اور اُنہیں اپنے اس نئے اسٹائل پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ اپنے منگیتر، اداکار شہباز شگری کو دھوکا دینے کے الزامات کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں تھیں۔