لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور
نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھی جی ایچ کیو سے وزارت دفاع کو بھیجے گئے ناموں میں ان کا نام شامل تھا۔انہوں نے اپریل 2023 میں ریٹائر ہونا تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کرلی۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست چند روز قبل جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی۔ وزارت دفاع نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ درخواست منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوائی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کر لیا ہے۔
ضرور پڑھیں :وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی عائد
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں کور کمانڈر پشاور اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھی جی ایچ کیو سے وزارت دفاع کو بھیجے گئے ناموں میں ان کا نام شامل تھا۔انہوں نے اپریل 2023 میں ریٹائر ہونا تھا ۔