(24 نیوز) لاہور میں اسموگ خطرناک حد تک پہنچ گئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری اور نجی اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوارکو بند رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ پرائیویٹ اداروں کے ملازمین 2 دن گھر میں بیٹھ کر کام کریں۔
لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو پہلے نوٹس جاری کریں گے، خلاف ورزی پر مسماری کے آرڈر جاری ہوں گے۔