حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حکومت نے ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کردیا۔
Dr. Asad Majeed Khan, presently posted as Pakistan’s Ambassador to Belgium, the European Union and Luxembourg has been appointed as the new Foreign Secretary. @asadmk17 pic.twitter.com/oZF5oRyz5F
— Spokesperson ???????? MoFA (@ForeignOfficePk) December 2, 2022
ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔
خیال رہے ڈاکٹر اسد مجید 2019 سے 2022 تک امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے۔ اسد مجید اس وقت بیلجئیم میں سفیر ہیں۔ اسد مجید گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
ستمبر 2022 میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ریٹائر ہوئے، 29 ستمبر 2022 سے سیکرٹری خارجہ کا عہدہ خالی تھا۔ جوہر سلیم کے پاس سیکرٹری خارجہ کا اضافی چارج تھا۔
واضح رہے عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے سائفر معاملہ میں اسد مجید کا ذکر متعدد بار آیا۔