(ن) لیگ کا وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف فوری تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے فوری طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد، حمزہ شہباز، سینئر رہنما، وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پرعدم اعتماد کی تحریک بھی نہیں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے گورنر پنجاب کی طرف سے ابھی سمری نہیں بھجوائی جائے گی۔