(24نیوز) پی ٹی آئی چئیرمین کے انتخابات کی تاریخ مانگنے کے مطالبہ پہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات کی تاریخ دے دی۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔
عمران خان نے بیان دیا تھا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ دے یا ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں جس کے جواب میں مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کیا "اکتوبر 2023۔"