کابل : پاکستانی ناظم الامور پرقاتلانہ حملہ، گارڈ زخمی، عملہ واپس طلب کرلیا گیا

وزیر اعظم شہباز شریف کی مذمت،سخت ایکشن لینے کا حکم

Dec 02, 2022 | 17:48:PM

(24 ویب ڈیسک )کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کا معاملہ، فائرنگ اس وقت ہوئی جب ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گولی پاکستانی ناظم الامور کو چھوتے ہوئے انکے گارڈ کو لگی اورایس ایس جی گارڈ زخمی ہوئے ہیں۔ آج جمعہ کے روز پاکستانی سفارتخانے میں چھٹی کے باعث رش نہیں تھا اس لیے ذیادہ نقصان نہیں ہوا اب پاکستانی ناظم الامور اور دیگر حکام کو وقتی طور پر وطن واپس بلایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

فائرنگ سے ایک گارڈ زخمی ہوا جسے فورا ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگی ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق طالبان کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں قریبی عمارت سے چلائی گئیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں اپنے سفارتی عملے کو وقتی طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،واپسی کے لئے خصوصی طیارہ بھیجا جائے گا،طیارہ آج رات یا کل علی الصبح بھیجا جائے گا، طیارہ زخمی سپاہی کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھیجا جائے گا، خصوصی طیارے کے ذریعے زخمی سپاہی محمد اسرار، ناظم الامور عبید نظامانی اور دوسرے سفارتکاروں اور سفارتی عملے کو پاکستان واپس لائے گا۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کی کابل میں پاکستانی سفارتکار پر حملے کی مزمت کی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا کہ ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور سیکیورٹی گارڈ کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔جس نے خود گولی کھا کر ہیڈ آف مشن کی زندگی بچائی ،وزیر اعظم  کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔واقعے کی فوری انکوائری اور ذمے داران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

تازہ ترین خبر کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ کا واقعہ,زخمی سکیورٹی گارڈ کو پاکستان منتقل کردیا گیا،محمد اسرار کو بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور منتقل کیا گیا، محمد اسرار آج کابل میں ہونیوالے فائرنگ کے واقع میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں