سیاسی صورتحال پر مشاورت ،وزیراعظم نےپارٹی اجلاس بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کل صبح لاہور میں پارٹی اجلاس طلب کر لیا،اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء اور سئینر پارٹی قیادت شریک ہو گی ،اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور ہو گا۔
اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سیاسی کمیٹی کی پیش رفت بارے بریفنگ دیں گے ، اتحادیوں سے ہونے والی مشاورت بارے آگاہ کیا جائے گا۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی لیگل کمیٹی کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کریں گے،اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف پارٹی رہنماؤں کو نئی گائیڈ لائنز دیں گے۔