پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کا معاملہ، ن لیگ نےحتمی فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کا معاملہ، مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماوں کا ہنگامی اجلاس ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پر ہوا، پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینئر لیگی رہنماوں کی جانب سے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطوں کی تفصیل فراہم کی گئی،پی ٹی آئی کے ایک درجن کے قریب ارکان ہمارے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق شریک ہوئے،عطااللہ تارڑ،خواجہ سلمان رفیق بھی اجلاس میں شریک ہوئے، ذیشان رفیق، رانا اقبال، ملک ندیم کامران، اقبال گجر، خلیل طاہر سندھو سمیت دیگر 96 ایچ پر شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی فوری تحلیل روکنے کیلئے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور اس کی جزئیات پر غور کیا گیا،گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے کے آئینی آپشن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،حالات کی ابتری کی صورت میں صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سمیت تمام ممکنہ قانون و آئینی آپشنز کے بھی مشاورت ہوئی۔