جس کا ڈر تھا وہی ہوا، گوگل نے پاکستان میں ایپس کو معطل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کی جانب سے بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود، گوگل نے بقایا واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان میں کیرئیر پیڈ ایپس کو معطل کر دیا ہے۔
ملک میں موبائل فون اکاؤنٹس کے ذریعے پیڈ ایپس کے لیے ڈاؤن لوڈ کا آپشن معطل کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ معطلی صرف مقامی خریداری پر لاگو ہوتی ہے، یہ بات قابل غور ہے کہ گوگل پلے اسٹور اب بھی ادائیگی شدہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرتے وقت کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی قبول کررہا ہے۔
معطلی نے مقامی ٹیک اسپیس میں افراتفری کا احساس پیدا کر دیا ہےجس میں ہزاروں لوگ اپنے موبائل بیلنس سے ادائیگی کر کے ادا شدہ ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے قاصر ہیں۔
Google Play Store Services to continue in Pakistan
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) December 1, 2022
The Ministry of Finance has agreed to a proposal of @SyedAminulHaque with regard to evolving an effective mechanism and making payment against the Google App services.#GooglePayStore #DawnNews pic.twitter.com/bZSDtH7jKq
وزارت خزانہ نے ایک موثر طریقہ کار وضع کرنے اور گوگل ایپ سروسز کے خلاف ادائیگی کرنے کے حوالے سے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک اس سلسلے میں باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کی جانب سے بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود، گوگل نے بقایا واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان میں کیرئیر پیڈ ایپس کو معطل کر دیا ہے۔
— 24 News HD (@24NewsHD) December 2, 2022