عمران خان کی پیشکش پر وزیراعظم نے اہم بیان دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے،دوسری جانب وزیراعظم کو لاہور میں پارٹی قائدین کی پنجاب میں حکمت عملی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے تیار ہے، اعتماد کے ووٹ کیلئے گورنر کی سمری کا آپشن بھی موجود ہے اور گورنرکسی بھی وقت اعتماد کے ووٹ کیلئے کہہ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب سے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو مشروط مذاکرات کی بھی پیشکش کردی،عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر عام اتنخابات کرانے کے حوالے سے بات کرنی ہے تو ہم تیار ہیں۔