(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی سوچ تبدیل ہوئی ہے اب وہ سیاسی بات کررہے ہیں،میں اپنی پارٹی کو تجویز دوں گا کہ عمران خان سے الیکشن سمیت تمام معاملات پر بات ہونی چاہئے ،اعظم سواتی مختلف اوقات میں اپنے بیانات تبدیل کرتے رہے ہیں جس معاشرے میں انصاف نہیں ہوگا وہ قائم نہیں رہ سکے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے اندرونی حالات خراب ہیں،ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں یا افغانستان جہاں بھی کوئی حملہ ہوتا ہے اس کے تانے بانے افغانستان میں موجود لوگوں سے جا ملتے ہیں۔
ناظم الامور پر حملے کے معاملے میں نیشنل سکیورٹی کا اجلاس ہونا چاہئے،اگلے ہفتے میں نیشنل سکیورٹی کا اجلاس بلاسکتے ہیں،پی ٹی آئی سے بات ہونی چاہئے اور وہ کسی ایک چیز پر فوکس نہ ہو تمام معاملات پر بات ہونی چاہئے .