(24نیوز)مونس الہی کی عمران خان سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی.
پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کے معاملے پر اہم مشاورت کی گئی۔ مونس الہی نے گزشتہ روز کے اپنے انٹرویو کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے آج حکومت کو مذاکرات کی پیشکش کے حوالے بھی تبادلہ خیال کیا گیا،مونس الہیٰ نے اپنے والد سی ایم پنجاب پرویز الہیٰ کا خصوصی پیغام بھی عمران خان کو پہنچایا۔