(ویب ڈیسک)عوام کیلئے بری خبر،خیبرپختونخوا کے 48 ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت پر پابندی لگادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انشورنس کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں باضابطہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق علاج ہسپتالوں میں مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث معطل کیا گیا ہے،اعلامیے کے مطابق مذکورہ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت پر پابندی 6 ماہ کیلئے لگائی گئی ہے۔