(24نیوز)صوبائی وزیربلدیات ناصر شاہ کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کے وفد کا ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے کہا کہ 8 دسمبر کو سندھ سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر ہونے والے الیکشن میں ایم کیو ایم اپنا امیدوار دستبردار کروا کے پیپلزپارٹی کے امیدوار وقار مہدی کی حمایت کرے گی،وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ناصر بھائی اور پارٹی قیادت کی درخواست تھی کہ ایم کیو ایم کے امیدوار کو دستبردار کرائے، جس پر کنونیئر اور رابطہ کمیٹی نے کل اپنا امیدوار دستبردار کروانے کا فیصلہ کیا ہے، امید ہے کہ وقار بھائی سینیٹر بن کر سندھ اور کراچی کے مسائل کو حل کریں گے۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ایم کیو ایم اتحادی ہے اور ہم مل کر شہر و صوبے کے مسائل کو حل کریں گے۔