خدیجہ شاہ کی نظر بندی,توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی اور آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
جسٹس علی باقر نجفی 5 دسمبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔
خیال رہے کہ خدیجہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کررکھا ہے جبکہ انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اڈیالہ جیل میں پلان،ڈیل کیا ہوئی؟