(24 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کی،ملزمہ کیخلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کا مقدمہ درج ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اڈیالہ جیل میں پلان،ڈیل کیا ہوئی؟