(24نیوز) سابق سپیکرقومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی گئی ، عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق مردان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جج محمد زیب خان نے کل ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیاتھا، اسد قیصر 9 مئی کے واقعات میں تھانہ پڑانگ چارسدہ میں درج ایف آئی آر میں گرفتار تھے،اسد قیصر کی لیگل ٹیم انکی رہائی کیلئے کچھ دیر میں مردان جیل پہنچے گی۔
خیال رہے کہ 24 نومبر کو قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد چارسدہ میں درج 9 مئی سے متعلق مقدمے میں دوبارہ گرفتارکیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: توجہ کس جانب ہے؟آرمی چیف کا اہم بیان آ گیا