سیف سٹی کی بروقت کارروائی، 8سالہ گمشدہ ذہنی معذور بچی کو ماں سے ملوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری) سیف سٹی 15سینٹر سے ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی، 8سالہ گمشدہ ذہنی معذور بچی کو ماں سے ملوا دیا۔
مہک خان ٹاؤن شپ لاہور کے علاقے میں ماں سے بچھڑ کر گم ہو گئی تھی، ایک ذمہ دار شہری نے ایمرجنسی 15 پر لاوارث بچی کی موجودگی کی اطلاع دی، سیف سٹی ٹیم نے پولیس کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ کی بگڑی صورتحال، عدالت سے بڑی خبر آ گئی
ٹاؤن شپ پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے بچی کو اپنی تحویل میں لیا، پولیس نے والدین کو تلاش کر کے تصدیق کے بعد بچی ماں کے حوالے کر دی۔
ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی گمشدگی کی صورت میں فورا 15 پر اطلاع دیں۔
واضح رہے کہ سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر اب تک 5 ہزار سے زائد افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔