موسمیاتی تبدیلی سے سالانہ نقصان کا تخمینہ 400 ارب ڈالرز ہے: نگران وزیراعظم

Dec 02, 2023 | 15:29:PM

(24نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، ہم نےاپنی آئندہ آنیوالی نسلوں کیلئےکرہ ارض کومحفوظ بنانا ہے، موسمیاتی تبدیلی سےمتاثرہ ترقی پذیرملکوں کومختلف مسائل کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے دبئی میں گلوبل سٹاک ٹیک اورعملدرآمد سےمتعلق اعلیٰ سطح گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاپ28 کے کامیاب انعقاد پریو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ترقی پزیر ممالک کی ضروریات 100 ارب ڈالرز کی یقین دہانیوں سے کہیں زیادہ ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے باعث سالانہ نقصان کا تخمینہ 4 سو ارب ڈالرز ہے۔

  ترقی پذیرملکوں کوموسمیاتی چیلنج سےنمٹنےکیلئے فنانس، استعدادکار اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، 2030تک کم ازکم 6 ٹریلین ڈالرترقی پذیرملکوں کی ضروریات کوپورا کرنےکیلئےدینا ہوں گے۔

 یاد رہے کہ وزیراعظم کاپ 28 کی سائیڈ لائینز پر سری لنکا اور مالدیپ کے صدور اور شام کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

نگران وزیراعظم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کو چیئر بل گیٹس سے بھی ملاقات شیڈول ہے جبکہ انوار الحق کاکڑ پاکستان پویلین میں ہونے والی ایک تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
 

مزیدخبریں