(24 نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر سے اور اسرائیل کو سرزمین مقدس سے بہر صورت نکلنا ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق فلسطین کشمیر یکجہتی مارچ میں شرکت کے لیے مظفرآباد پہنچے، مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسلئہ ایک ہے دونوں خطوں کے عوام اپنی سرزمین کی آذادی کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیری کیسے فلسطینیوں پر مظالم پر خاموش رہ سکتے ہیں دونوں کا کرب ایک جیسا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، اکبر ایس بابرنے بڑا قدم اٹھا لیا
سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مظفرآباد سے بھارت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں پر مظالم سے باز آجائے، اقوام متحدہ کو غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے، بھارت اور اسرائیل کا مظلوم مسلمانوں کے خلاف ایکا ہے، بھارت کو کشمیر سے جبکہ اسرائیل کو سرزمین مقدس سے بہر صورت نکلنا ہوگا۔