نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی دبئی میں مالدیپ کے صدرسے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج دبئی میں COP 28 کے موقع پر جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے دو طرفہ ملاقات کی۔
ملاقات میںإ وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر ڈاکٹر محمد معیزو کو مبارکباد دی، دونوں رہنمائوں نے پاکستان مالدیپ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود خیر سگالی سے فائدہ اٹھانے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے اعلیٰ سطح کے مکالمے اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون بالخصوص اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سیاحت کے شعبوں میں بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی اور کلائمیٹ جسٹس کے حوالے سے نتیجہ خیز نتائج پر پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے باہمی تعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور مینگرووز اور دیگر موسمیاتی مزاحمتی پودوں کی شجرکاری کے شعبے میں مہارت کے اشتراک پر تبادلہء خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پرائم کو بین الااقوامی بزنس حب بنائیں گے: محسن نقوی
وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر کو پاکستان کی جانب سے مالدیپ کی حکومت اور عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلایا, انہوں نے علاقائی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کو فروغ دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ مالدیپ کے صدر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے پرتپاک جذبات کا اظہار کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔