(وقاص عظیم)پاکستان اور جی سی سی کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت ، وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی جی سی سی کے مذاکراتی سربراہ سے مذاکرات وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری سے متعلق امور معاہدے کا اہم حصہ ہیں امید ہے جی سی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا پاکستانی وفد کی قیادت وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کر رہے ہیںوزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کی جی سی سی کے مذاکراتی سربراہ سے پاکستان اور جی سی سی کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کیے گئے ہیں مذاکرات میں سرمایہ کاری کے تحفظ سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی اور دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لیا گیا فریقین نے تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر بات چیت کی گئی.
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ڈکٹیٹر شپ کی بد ترین مثال ہیں، فردوس عاشق
وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے سرمایہ کاری سے متعلق امور معاہدے کا اہم حصہ ہیں امید ہے جی سی کے ساتھ معاہدہ جلد طے پا جائے گا جی سی سی معاہدے کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے.