سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو 4 دسمبر کو نقول تقسیم کرنے کا فیصلہ

Dec 02, 2023 | 20:45:PM

(فرزانہ صدیق)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4 دسمبر کو نقول تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا ۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پبلک اور میڈیا عدالتی کارروائی کے دوران موجود تھا ،سی آر پی سی کی سیکشن 352 پر مکمل عمل درآمد کیا گیا ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا کی موجودگی میں بولنے کی اجازت دی گئی ،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو میڈیا اور پبلک کی موجودگی میں کافی وقت دیا گیا ۔
 حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی حاضری کیلئے کیس مقرر تھا ، آج آرٹیکل 10 اے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر دلائل بھی ہونے تھے ،وکیل سکندر ذوالقرنین سلیم کی عدم موجودگی کی وجہ سے آج دلائل نہیں ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کا ڈالر کو زبردست رگڑا، سعودی عرب نے پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہونے کا حق ادا کر دیا

مزیدخبریں