(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی طاقت عوام کے دلوں سے ہماری محبت نہیں نکال سکتی۔ جے یو آئی نے ہمیشہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی۔
بہاولپور میں طوفان اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں پرآگ برسائی جارہی ہے، جے یو آئی مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی، دنیا بھر میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیسا ایمان ہے کہ مسلمان پر بارود کی بارش ہورہی ہے اور حکومتیں مصلحتوں کا شکار ہو جاتی ہیں لیکن جے یو آئی نے ہمیشہ ہر جابر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مسئلہ پر پوری دنیا میں سب سے توانا اور واضح آواز جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے اٹھائی گئی،ایمان والے سب بھائی ہیں، بھائی ہونے کے ناطے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، مسلمان حکمران بت حس ہو چکے، جمعیت علماء اسلام نے سینہ تان کر اپنے مسلمان بھائیوں کا ساتھ دیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان نہ کسی پر ظلم کرتا ہے نہ اپنے اپ پر ظلم ہونے دیتا ہے، مسلمانوں کو ماضی کی قربانیاں پکار رہی ہیں،مسلمان حکمرانوں نے اپنی قربانیوں پر پانی پھیر دیا ہے،ہم اپنی تاریخ کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان نہ کسی پر ظلم کرتا ہے نہ اپنے اپ پر ظلم ہونے دیتا ہے،جو کچھ آج ہو رہا ہے ہم نے 15 سال پہلے اس کو تاڑ لیا تھا،ہم نے یہودی ایجنٹ کو پہچان لیاتھا،اور ان کے چہرے سے نقاب اتار دیا تھا،آج وہ یہودی ایجنٹ جیل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوریا کھاد کا بحران ،محکمہ زراعت نے تین افسران کو معطل کردیا
انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی دربدر ہے اور ان کے کرتا دھرتا بلوں میں گھس رہے ہیں، ان کو بلوں میں بھی راستہ نہیں مل رہا، ہم نے کہا تھا اس پارٹی کا کوئی نظریہ نہیں ہے، انہوں نے ہماری تہذیب کو خراب کیا، آج 40، 50 کے لوگوں کو بٹھا کر ڈمی قسم کا الیکشن کرایا گیا، آج ان کی پارٹی میں لوگ نہیں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ملک میں امن ہے نہ معیشت رہ گئی ہے، کوئی ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کر سکتا، نوازشریف، اسحاق ڈار بڑے اچھے ماہر معیشت ہیں لیکن اللہ کی مدد نہیں ہوگی تو کچھ نہیں کر سکتے، پاکستان کی شناخت قرآن و سنت کے حوالے سے نظر نہیں آرہی، مشرف اسلام کو پسند نہیں کرتا تھا، پارلیمنٹ کو ایسے لوگوں سے بھر دیا جاتا ہے جن کو قرآن و سنت سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ کیا ہم نے وطن عزیز حاصل کر کے لا الہ الا اللہ کا حق ادا کیا لا الہ الا اللہ کے ساتھ منافقت کرنا اللہ کے ساتھ غداری ہے، پاکستان ایک نعمت ہے یہ نعمت تب برقرار رہے گی جب اس کی قدر کریں گے، ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق ہونی چاہیے,آج قران اور سنت کے اخلاق اصولوں کے مخالف قانون سازی ہو رہی ہے،ایک مذہب سے لا علم معاشرہ ہم پر مسلط کی جا رہی ہے،ہماری پارلیمنٹ کو امریکہ کے مسلط کیا جا رہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اہل پنجاب سے کہتا ہوں، پنجاب میں تبدیلی لاؤ، سب سے بڑی ذمہ داری بھی پنجاب کی ہے، اسلام والوں کو تو موقع نہیں دیا، جاگیردار نے ترقی کے سارے راستے روک دیئے ہیں، جاگیردار میٹھی میٹھی باتیں کرتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ غلامانہ زندگی گزار رہے ہیں، اب نئے زاویئے سے ایک نئے مستقبل کی تشکیل کرنا ہوگی، آپ پرچی کی طاقت سے کایہ پلٹ سکتے ہیں، ہم بین الاقوامی اداروں کے غلام نہیں رہنا چاہتے۔