نگران وزیراعظم کی ہدایت پر سلمان بٹ کی تعیناتی منسوخ کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد رضا)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں متنازعہ تقرری کا نوٹس لے لیا۔
گزشتہ روز متنازعہ کھلاڑی سلمان بٹ کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں تعیناتی پر نگران وزیر اعظم نے سخت نوٹس لیا،وزیر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ ہیں،وزیر اعظم کی ہدایت پر فوری طور پراس متنازعہ تعیناتی کو منسوخ کردیا گیا۔
نگران وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، کرکٹ جیسے مقبول اور پاکستانیوں کے پسندیدہ کھیل کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کمیٹی کو بھی غیر متنازعہ ہونا چاہئے،نگران وزیر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی میں غیر متنازعہ اور اچھی شہرت رکھنے والے سلیکٹرز کو شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ غیر متنازعہ اور میرٹ پر تقرر شدہ سلیکٹرز ہی پاکستان کی بین الاقوامی کرکٹ میں نمائندگی کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب کر سکتے ہیں،پاکستان کرکٹ کو اسکے شاندار ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر سے کامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے تمام تقرریاں خالص میرٹ پر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے