(اسرار خان)لاہور میں ساندہ کے علاقہ راج گڑھ میں نشے کے عادی شخص نے رقم نہ دینے پر بھائی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ٹوکے والا چوک کا رہائشی شہزاد حیدر نشے کا عادی تھا، جس کا اپنے بڑے بھائی سلطان کے ساتھ آئے روز جھگڑا رہتا تھا، آج بھی شہزاد نے اپنے بھائی سے رقم طلب کی تو اس نے دینے سے انکار کر دیا، جس پر شہزاد مشتعل ہو گیا اور فائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائی سلطان کو قتل کر دیا ۔
بعد ازاں ملزم نے اپنے سر میں بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر ڈالا، افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس، فرانزک ٹیمیں اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ہلاک ہونے والوں کی میتیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے دیگر افراد کے بیانات کی روشنی میں واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔