سمندری طوفان نے بھارت اور سری لنکا میں تباہی مچا دی

Dec 02, 2024 | 09:04:AM
سمندری طوفان نے بھارت اور سری لنکا میں تباہی مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سمندری طوفان " فینگال" نے بھارت اور سری لنکا میں تباہی مچا دی, جس کی وجہ سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان فینگال بھارت کے جنوبی ساحلی علاقے خلیج بنگال سے گزرنے کے بعد ریاست تامل ناڈو اور پڈوچیری کے علاقے میں سیلاب کا باعث بنا۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق پڈو چیری میں 24 گھنٹوں تک بارش ہوئی جو گزشتہ 30 برس کا ریکارڈ ہے۔

بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے جنوبی شہر چنائی سیلاب میں ڈوب گیا۔ اور شہر سے پروازوں کا سلسلہ عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ تاہم اتوار کی صبح آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔گرد آلود طوفان اور شدید بارشوں کے باعث سڑکیں مکمل طور پر ڈوب گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بھارتی نژاد کو ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کر دیا

بھارتی حکام کے مطابق چنائی میں بارش کا سلسلہ کم ہوا ہے اور فوج نے پڈوچیری میں طوفان سے متاثرہ شہریوں کے لیے ریلیف کا کام شروع کر دیا۔

دوسری جانب سری لنکا میں بھی طوفان فینگال نے تباہی مچا دی۔ کولمبو میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق شدید بارش سے ایک لاکھ 38 ہزار 944 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔