آئینی عدالت کا قیام،کے پی حکومت کااسمبلی میں قرارداد نہ لانے کا فیصلہ

26ویں آئینی ترامیم کونہیں مانتے تو آئینی عدالتوں کے قیام کافیصلہ کیسے مانیں،صوبائی وزیر قانون 

Dec 02, 2024 | 09:09:AM
آئینی عدالت کا قیام،کے پی حکومت کااسمبلی میں قرارداد نہ لانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی عدالتوں کے قیام کیلئے صوبائی اسمبلی میں قرارداد نہ لانے کا فیصلہ کر لیا ۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترامیم کو ہم مانتے ہی نہیں تو کیسے آئینی عدالتوں کے قیام کا فیصلہ مانیں،اسی لیے خیبر پختونخوا حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے قرارداد صوبائی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کابینہ نے بھی اس حوالے سے منظوری دی ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کیلیے قرارداد اسمبلی میں پیش نہیں کرنی،اس حوالے سے وزیر قانون آفتاب عالم کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہے تو ہم اسے کیسے تسلیم کر سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:ریاست کیخلاف مذموم پروپیگنڈا میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے 10رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس

وزیر قانون کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ایوان مکمل نہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہوا اور سینیٹ الیکشن بھی نہیں ہوئے اس صورتحال میں نامکمل ایوان میں کیسے قرارداد لائی جائے۔