"شعلے"کےدومنٹ کے ایک سین پر 23 دن لگے تھے؟ڈائریکٹرکاانکشاف

فلم کے پروڈیوسرنے کبھی سوال نہیں کیا،مجھے مکمل آزادی دی ہوئی تھی،رمیش سپی

Dec 02, 2024 | 09:42:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 1975ء میں ریلیزہونےوالی فلم"شعلے"کے ڈائریکٹر رامیش سپی نے انکشاف کیاہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کے درمیان فلم کے ایک مشہور منظر کو شوٹ کرنے میں 23 دن لگے تھے۔

بلاک بسٹرفلم "شعلے"بھارتی سینمامیں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے،گووا میں منعقدہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (IFFI) کے دوران ایک ماسٹرکلاس میں رامیش سپی نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ امیتابھ بچن اورجیابچن کے درمیان  فلم کاایک مختصرمنظرشام کے وقت دن سے رات میں بدلتے ہوئے خاص "جادوئی لمحات" میں فلمایا گیا،اس مختصر وقت کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے وہ ہر روز تیاری کرتے اور شام کے وقت صرف دو منٹ میں شوٹ مکمل کرتے۔

ڈائریکٹر نے بتایا کہ "شعلے" کی شوٹنگ کے دوران تمام دن کے دیگر مناظر صبح اور دوپہر میں فلمائے جاتے، اور شام کو صرف اس مخصوص منظر کے لیے تیاری کی جاتی تھی،فلم کے پروڈیوسر جی پی سپی نے کبھی بھی اس منظر پر 23 دن لگانے پر سوال نہیں کیا اور انہیں مکمل آزادی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

رامیش سپی نے مزید بتایا کہ فلم کے مکالمے پہلے سے تیار تھے، لہٰذا ان مناظر کے لیے شریک مصنف جاوید اختر سے مشورہ لینے کی ضرورت نہیں پڑی تھی۔