فٹبال میچ میں کھلاڑی تسمے باندھتے ہوئے بے ہوش ہوگیا، میچ منسوخ

Dec 02, 2024 | 09:56:AM
 فٹبال میچ میں کھلاڑی تسمے باندھتے ہوئے بے ہوش ہوگیا، میچ منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اٹلی میں فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی جوتے کے تسمے باندھتے ہوئے بیہوش ہو گی جس کےبعد میچ منسوخ کر دیا گیا۔ 

  سیری اے لیگ میں انٹرمیلان کے خلاف میچ کے دوران فیورینٹینا کے مڈفیلڈر ایڈورڈ بووسیری کی حالت اچانک بگڑ گئی اور وہ میدان میں بے ہوش ہو گئے۔

22 سالہ ایڈورڈ نے میچ کے 16 ویں منٹ میں جوتے کے تسمے باندھتے ہوئے اچانک بے ہوش ہو گئے اور زمین پر گر گئے۔میدان میں موجود ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے فوراً طبی امداد کے لیے اشارہ کیا، اور ایڈورڈ کو فوری طور پر بنیادی طبی امداد فراہم کی گئی۔

انہیں سٹریچر پر ڈال کر میدان سے باہر ایمبولینس کے ذریعے فلورنس کے کریجی یونیورسٹی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

 حادثے کے باعث فیورینٹینا اور انٹرمیلان کے درمیان میچ کو منسوخ کر دیا گیا اور کھلاڑی افسردہ چہروں کے ساتھ میدان سے واپس چلے گئے۔

فی الحال، ایڈورڈ کی حالت کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے، اور ان کے مداحوں نے ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔