عمران خان کو احتجاج کے 7 مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا

Dec 02, 2024 | 11:26:AM
عمران خان کو احتجاج کے 7 مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو احتجاج کے 7 مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا۔بانی پی ٹی آئی عمران کان کی 28 ستمبر، 5 اکتوبر اور 24 نومبر کے7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، عدالت نے عمران خان کو تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے 7 نئے کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی، جن سات کیسز میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی گئی ان میں بھی انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔