"بارہویں فیل"کے اداکارنےفلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا 

2025ء میں آخری بار مداحوں سے ملوں گا، بے تحاشا حمایت پر سب کا شکریہ،وکرانت میسی

Dec 02, 2024 | 11:44:AM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلم"بارہویں فیل"سے شہرت پانےوالے بھارتی اداکار وکرانت میسی نےفلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

37 سالہ اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔

وکرانت میسی نےانسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 2025ء میں آخری بار اپنے مداحوں سے ملوں گا، پچھلے کچھ سال یقینی طور پر غیر معمولی رہے،میں بے تحاشا حمایت پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔

وکرانت میسی نے مزیدلکھا کہ میں جیسے جیسے اپنی زندگی میں آگے بڑھ رہا ہوں مجھے احساس ہو رہا ہے کہ اب وقت آ چکا ہے کہ بطور شوہر،والد،بیٹے اور اداکار مجھے اپنی کچھ ذمہ داریاں نبھانی ہیں جو میں پہلے نہیں نبھا سکا۔

اداکارنے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ لہٰذا آنے والے سال 2025ء میں ہم ایک دوسرے سے آخری بار ملیں گے،اس وقت تک کے لیے جب تک مناسب وقت نہیں آجاتا، آخری 2 فلمیں اور کئی برسوں کی یادوں کے لیے ایک بار پھر شکریہ، ہمیشہ کے لیے آپ کا مقروض رہوں گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وکرانت میسی ان دنوں اپنی 2 فلموں یار جگری اور آنکھ کی گستاخیاں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعدان کے مداح غمزدہ ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آپ بالی ووڈ کے دوسرے عمران خان کیوں بننا چاہ رہے ہیں؟انہوں نے بھی اپنے اہلِ خانہ کی خاطر بالی ووڈ سے بہت جلدی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔