(ارشاد قریشی) جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس آج بھی بند ہے ، ٹریک کی مرمت کی وجہ سے میٹرو بس سروس کل مکمل طور پر بحال ہو گی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں چلنے والی میٹروبس سروس صدر سٹیشن تا فیض آباد تک مکمل بند ہے۔آئی جے پی تا پاک سیکریٹریٹ تک میٹروبس سروس بحال ہے۔ٹریک کی مرمت کے باعث میٹروبس سروس بند کی گئی۔ٹریک کی مرمت کے بعد میٹروبس سروس کل جڑواں شہروں میں مکمل طور پر بحال ہوجائے گی۔