پریانکا چوپڑا کی کامیابی نے بیٹے کو کافی نقصان پہنچایا،والدہ کاانکشاف

سدھارتھ بہن کی کامیابی کے باعث اکیلا ہی سب کچھ کرتا رہا اور خود سے بڑا ہوا

Dec 02, 2024 | 12:15:PM
پریانکا چوپڑا کی کامیابی نے بیٹے کو کافی نقصان پہنچایا،والدہ کاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مادھو چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا کی کامیابی نے ان کے بیٹے کو کافی نقصان پہنچایا ۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران معروف اداکارہ کی والدہ مادھو چوپڑا نے اپنے بیٹے سدھارتھ چوپڑا کی جدوجہد اور ان کی بہن پریانکا کی کامیابی کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ کو ان کے گھرانے کی مصروفیات کے باعث اپنی زندگی میں بہت کچھ خود ہی کرنا پڑا،سدھارتھ پریانکا کی کامیابی کے باعث "قربانی کا بکرا" بن گیا کیونکہ جب وہ نو عمرتھا تو اس وقت میں پریانکا کے ساتھ تھی اور ان کے والد اپنے کام میں مصروف تھے، جس کی وجہ سے سدھارتھ کو ماں اور باپ دونوں سے کوئی توجہ نہیں ملی اور وہ اکیلا ہی سب کچھ کرتا رہا اور خود سے بڑا ہوا۔

پریانکا کی والدہ نے مزید کہا کہ میں اپنے بیٹے کو ہر روز جدوجہد کرتے ہوئے دیکھتی ہوں، اور دل ہی دل میں کہتی ہوں کہ خدا نے جو عطا کیا ہے اس پر شکر ادا کریں،میرے دونوں بچے بہت عظیم ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور میرا خیال رکھتے ہیں۔

پریانکا چوپڑا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا نے حال ہی میں دوسری  منگنی کی ہے،اس سے قبل 2019 میں ان کی اشتیا کمار سے منگنی ہوئی تھی مگر شادی سے قبل ہی یہ منگنی ختم ہوگئی تھی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ کے گلوکار و اداکار نک جونس کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں جن سے ان کی ایک بیٹی ہے،وہ   آنے والی فلم "ہیڈز آف اسٹیٹ" میں ادریس ایلبا اور جان سینا کے ساتھ ایکشن کامیڈی میں نظر آئیں گی۔