( احتشام کیانی) امریکا میں بے گناہ قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور رہائی سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، نمائندہ وزارت خارجہ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اور عدالتی معاون زینب جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کیا کہ وزیراعظم نے عافیہ صدیقی کیس میں امریکا جانے والے وفد کو مالی معاونت فراہم کرنے کی سمری پر دستخط کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : موسم سرما میں خون کی کمی دور کرنے والی اشیاء
وزارت خارجہ کے نمائندے نے بتایا کہ وفد کے ویزوں سے متعلق درخواست وزارت خارجہ نے بھیج دی ہے امید ہے ایک ہفتے تک منظوری ہو جائے گی، ہم ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سینیٹر عرفان صدیقی وفد کے ساتھ نہیں جا سکتے، حکومت کی جانب سے سینیٹر بشریٰ وفد کے ساتھ امریکا جائیں گئی۔
عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔