آئینی بنچ نے قیدیوں کو جیل میں یکساں سہولیات دینے سے متعلق درخواست خارج کردی

Dec 02, 2024 | 12:34:PM

( امانت گشکوری)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے قیدیوں کو جیل میں یکساں سہولیات دینے سے متعلق درخواست خارج کردی، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔

 سپریم کورٹ آئینی بنچ میں قیدیوں کو جیل میں یکساں سہولیات دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا قیدیوں کی سہولیات کا جائزہ لینا سپریم کورٹ کا کام ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ سہولیات سے متعلق درخواست ذاتی نوعیت کی ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جیل رولز پر اعتراض ہے تو متعلقہ صوبے یا ہائیکورٹ سے رجوع کریں،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ اس طرح کی درخواستیں سپریم کورٹ نہ لائیں،آئینی بنچ نے جیلوں میں قیدیوں کو یکساں سہولیات دینے کی درخواست خارج کردی۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔

مزیدخبریں