انڈر 19 ایشیا کپ ، پاکستان یو اے ای کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ 94 کے مجموعی سکور پر گری جب عثمان خان 41 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 277 کے رنز پر گری۔شاہ زیب خان 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ محمد ریاض اللہ کی گری۔ انہوں نے 106 رنز بنائے۔ اور فہام الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اس طرح پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیتنے کے لیے 315 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی بیٹنگ کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز ہی بنا سکی۔ اور اسے 69 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یو اے ای کے ایتھن ڈی سوزا 84 رن بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ محمد ریان 50، آریان 24 اور ادیش سوری نے 29 رنز بنائے۔پاکستان کے عبدالسبحان نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اور محمد احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔