آغا سراج درانی کیخلاف آمدن زائد اثاثہ جات ریفرنس کا فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
احتساب عدالت نے میں سابق اسپیکرسندھ اسمبلی کے خلاف دائر ریفرنس سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، سینئروکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیئے۔
فاروق ایچ نائک نے دلائل میں کہا کہ آغا سراج درانی پر نیب قانونی ترمیم کے بعد کیس نہیں بنتا، قانون میں لکھا ہے کہ بے نامی اورایسوسی ایٹس کو آٓپ کیس میں نامزد نہیں کرسکتے۔
میرے موکل پراپرٹی کے حوالے سے انکم ٹیکس، ایف بی آر پہلے کلئرنس دے چکے ہیں۔