(ویب ڈیسک)سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے کفیل سے بھاگے تارکین وطن کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اپنی ملازمتیں چھوڑ کر بھاگنے والے افراد کو آن لائن پلیٹ فارم قوا Qiwa پر اپنی حیثیت (Status) درست کرنے کے لیے 60 روز کا وقت دے دیا ہے۔
کفیل سے جو افراد غیر حاضر ہیں وہ 1 دسمبر سے 29 جنوری 2025 تک 60 دن کی مدت کا استعمال کسی مختلف آجر کے ساتھ نئی نوکری تلاش کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔
قوا پلیٹ فارم ان کارکنوں ان کارکنوں کی تلاش میں ہے جو 29 جنوری تک نئی ملازمت پر جانے کے اہل ہیں۔ یہ مہم کارکنوں کو قواعد پر عمل کرنے اور نئی ملازمت پر جانے میں مدد فراہم کرے گی۔ کارکنان کو ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
مذکورہ پلیٹ فارم کا مقصد کام کے نظام کی تمام خدمات کو ڈیجیٹل طور پر فراہم کرنا ہے، ایک مستحکم اور دلکش کام کرنے والے ماحول کو فروغ دیتے ہوئے آجروں اور ملازمین دونوں کے حقوق کو تحفظ کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
سعودی وزارت برائے انسانی وسائل نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں غیر ملکی کارکنوں کے لیے خدمات سے متعلق وضاحت کی گئی ہے۔ Qiwa پلیٹ فارم اب کارکنوں کو تنخواہ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے جو ان کی موجودہ ملازمت کی تفصیلات دکھاتا ہے، جو کہ نئی ملازمتوں کے لیے درخواست دیتے وقت مفید ہو سکتا ہے۔
وزارت نے تبدیلیاں کی ہیں تاکہ کارکنوں کو قوا پلیٹ فارم کے ذریعے آسانی سے نئی ملازمت پر جانے کی اجازت دی جا سکیں۔ جو کارکنان مہم کا حصہ ہیں انہیں ٹیکسٹ میسیجز موصول ہوں گے جس میں بتایا جائے گا کہ انہیں اپنے کام کو کس طرح درست کرنا ہے۔