چیمپیئنز ٹی20 کپ، ٹکٹوں کی فروخت 5 دسمبر سے شروع ہوگی  

Dec 02, 2024 | 15:30:PM
چیمپیئنز ٹی20 کپ، ٹکٹوں کی فروخت 5 دسمبر سے شروع ہوگی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی کرکٹ  سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹی20 کپ کے ٹکٹوں کی فروخت جمعرات 5 دسمبر سے شروع ہوگی۔چیمپیئنز ٹی ٹوئنٹی کپ 7سے 25 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

7 دسمبر سے شروع ہو نے والے چیمپئنز ٹی 20   کی ٹکٹوں کی فروخت 5 دسمبر سے شروع ہو گی ،ٹکٹ آن لائن pcb.tcs.com.pk سے خریدے جا سکتے ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹس راولپنڈی اور اسلام آباد کے نامزد ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔

پانچ ٹیموں کے چیمپیئنز ٹی20 کپ میں شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کی ترغیب دینے کے لیے پریمیم انکلوژرز (میراں  بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات) میں 22 میں سے 20 میچوں میں داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔ کوالیفائر کے لیے 23 دسمبر کو اور فائنل کے لیے 25 دسمبر کو پریمیم انکلوژرز میں  ٹکٹ بالترتیب 100 اور 250 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں۔

وی آئی پی انکلوژرز (عمران خان اور جاوید میانداد) کے ٹکٹ سنگل ہیڈر میچ کے لیے 200 اور 250 روپے سے شروع ہوتے ہیں جبکہ ڈبل ہیڈرز کے لیے وی آئی پی ٹکٹ 300 روپے اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں۔ وی آئی پی انکلوژر میں فائنل کا ٹکٹ 500 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔

شائقین راولپنڈی کرکٹ  سٹیڈیم کی گیلری سے بھی ایکشن دیکھ سکتے ہیں جہاں سنگل ہیڈر میچز کے ٹکٹ کی قیمت 650 سے 700 روپے ہے جبکہ چھ ڈبل ہیڈرز میچوں کے لیے 800 روپے ہے۔ کوالیفائر کے لیے گیلری ٹکٹ کی قیمت 700 روپے فی فرد ہوگی جبکہ شائقین گیلری کے 25 دسمبر کے فائنل کے ٹکٹ ہزار روپے میں خرید سکتے ہیں۔